Header Ads Widget

Responsive Advertisement

امریکی طیارہ بردار جہاز جارج واشنگٹن کی مشرق وسطیٰ میں انٹری

دبئی: امریکا کے طیارہ بردار جہاز جارج واشنگٹن نے مشرق وسطیٰ میں پوزیشن سنبھال لی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے طیارہ بردار جہاز جارج واشنگٹن نے نو ماہ سے مشرق وسطیٰ میں تعینات طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کی جگہ پوزیشن سنبھال لی۔

رپورٹس کے مطابق ایران جنگ کے موقع پر تعینات ابراہام لنکن پر 5 ہزار سیلرز تعینات تھے، اہلکاروں کو کھانے پینے کی اشیا میں کمی اور واش رومز کی خرابی کا سامنا تھا جس پر اسے واپس امریکا روانہ کردیا گیا ہے۔

امریکی صدر اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے برعکس سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کووپر نے تسلیم کیا تھا کہ ابراہام لنکن پر اہلکاروں کو چیلنجگ صورتحال درپیش رہی تاہم اسے بعد میں دور کرلیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر سخت ترین معاشی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹرمپ کا ایران پر سخت ترین معاشی پابندیوں کا اعلان

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مجھ سے زیادہ کسی نے ڈیل کرنے کا موقع نہیں دیا۔ لیکن افسوس ہے ان پر کہ وہ یہ موقع حاصل کرنے میں ناکام رہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/dDnYUh2

Post a Comment

0 Comments