Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ایبولا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مزید ہلاکتیں رپورٹ

ایبولا وائرس کانگو کے ایک اور صوبے میں پھیل گیا۔

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کے صحت کے حکام نے ایک ایسے شخص کی شناخت کی ہے جو ایبولا وائرس کا شکار ہو کر ایسے صوبے میں مر گیا جو پہلے جاری وباء سے متاثر نہیں تھا۔

ایک اہلکار نے خبر ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ مریض کی صوبے میں موجودگی اور موت کے بعد وائرس کے وسیع تر منتقلی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

کانگو کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے بایومیڈیکل ریسرچ کے سربراہ ژاں جیکس موئیمبے نے رائٹرز کو بتایا کہ کیس میں ایک ٹیکسی ڈرائیور شامل ہے جس نے باس-یویل صوبے کا سفر کیا تھا جہاں پہلے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا۔

کانگو ایبولا سے اموات 2,000 سے تجاوز کر گئی ہیں اس وائرس کے پھیلاؤ میں کمی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو نے منگل کے روز کہا کہ ایبولا سے ہونے والی اموات کی تصدیق 2,011 تک پہنچ گئی ہے جسے صحت کے حکام نے ریکارڈ پر سب سے تیزی سے پھیلنے والی وبا کے طور پر بیان کیا ہے کہ اور یہ تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

کانگو کے پبلک ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار نے بھی پانچ صوبوں میں 4,381 تصدیق شدہ کیسز کی اطلاع دی ہے۔

 



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/kUFjx4T

Post a Comment

0 Comments