(6 اگست 2026): اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے سربراہ نے ایران میں رجیم چینج منصوبہ ناکام ہونے پر دو اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کر دیا۔
ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق چینل 12 نے بتایا کہ موساد کے حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈائریکٹر رومان گوفمن نے ادارے کے ان دو انتہائی سینئر عہدیداروں کو گھر بھیج دیا جو ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کے ایک ناکام منصوبے کی تیاری میں براہ راست ملوث تھے۔
یہ اعلیٰ عہدیدار موساد کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ اور ادارے کے ایران ڈویژن کے سربراہ تھے۔
چینل 12 کے مطابق دونوں عہدیدار ایران کے رہنماؤں کو اقتدار سے ہٹانے اور وہاں متبادل حکومت قائم کرنے سے متعلق ایک آپریشنل منصوبہ بنانے والوں میں شامل تھے۔
رپوٹ میں سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ دونوں عہدیداروں اور رومان گوفمن کے درمیان شروع ہی سے اختلافات رہے ہیں، تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تبدیلیاں موساد کی وسیع تر تنظیمِ نو کے تحت باہمی رضامندی سے کی جا رہی ہیں اور توقع ہے کہ دونوں عہدیدار دیگر ذمہ داریوں کے تحت ادارے میں ہی کام جاری رکھیں گے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/QgDGcux

0 Comments