Header Ads Widget

Responsive Advertisement

نیپال اور تبت میں ہولناک سیلابی ریلا، 157 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا

کھٹمنڈو (27 اگست 2026): نیپال اور تبت میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، اور اموات کی تعداد 157 ہو گئی۔

کئی علاقوں میں پوری کی پوری آبادی کا وجود ہی ختم ہو گیا ہے، اور درجنوں سیاح لاپتا ہو گئے ہیں، جن میں 12 برطانوی شہری بھی شامل ہیں، سیلابی ریلوں سے سڑکیں اور پل بہہ گئے جب کہ متعدد گاڑیاں بھی پانی میں بہہ گئیں۔

سیلاب بدھ کی صبح سویرے نیپال کے دار الحکومت کٹھمنڈو کے شمال میں واقع ضلع رسووا میں آیا، برف کا غیر معمولی رفتار سے پگھل کر بھوٹے کوشی دریا میں شامل ہونا سیلاب کا سبب بنا۔

نیپال سیلاب

تبت اور نیپال کی سرحد کے دونوں جانب سرچ آپریشنز جاری ہیں، چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق تبت میں جانی نقصان بہت زیادہ ہوا ہے۔ نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ انھیں بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔

صورت حال کے پیش نظر 5 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، شہریوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/V7ZF3qp

Post a Comment

0 Comments