Header Ads Widget

Responsive Advertisement

آنکھ کے بدلے آنکھ، کان کے بدلے کان، عباس عراقچی

تہران (23 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارادفاعی نظریہ واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ، کان کے بدلے کان۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک بار پھر پلوں اور بجلی گھروں پر بمباری کی دھمکی دی ہے، انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ پوسٹ میں کہا ’’آج کے بعد اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے آلے یا ہتھیار سے حملہ کرتا ہے، تو امریکا تہران کے دارالحکومت میں یا اس کے قریب واقع پلوں یا بجلی گھروں میں سے ایک کو بمباری کرکے تباہ کر دے گا۔‘‘

اس بیان کے رد عمل میں وزیر خارجہ ایران عباس عراقچی نے کہا اگر ایران کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جارحیت میں شریک یا معاونت فراہم کرنے والے تمام فریق جائز اہداف تصور ہوں گے۔

ادھر خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر نے بھی امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا گیا تو علاقائی تیل کی برآمدات روک دیں گے، تیل، گیس، بجلی و دیگر اقتصادی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا، اور ایسی کوئی کارروائی پورے خطے اور خطے سے بھی باہر تنازع کو بڑھا دے گی۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/98mSuKz

Post a Comment

0 Comments