Header Ads Widget

Responsive Advertisement

بحرین اور کویت کے جنگی طیاروں نے ایران کے اندر حملے کیے، امریکی اخبار کا دعویٰ

کویت (25 جولائی 2026): امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بحرین اور کویت کے جنگی طیاروں نے ایران کے اندر پہلی بار براہ راست حملے کیے ہیں۔

اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بحرین اور کویت کے جنگی طیاروں نے رواں ماہ ایران کے فوجی اہداف پر حملے کیے، خلیجی ملکوں نے خفیہ طور پر ایران کے اندر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ماہ کے آغاز میں کیے گئے فضائی حملوں میں ڈرون اور میزائل ذخیرہ کرنے والے گوداموں سمیت دیگر فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ تہران کے خلاف دونوں خلیجی ممالک کی جانب سے اس نوعیت کی پہلی براہِ راست جوابی کارروائی تھی، اور اس بات کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ جنگ کے طول پکڑنے کے ساتھ عرب ریاستیں کس قدر مشکل صورتِ حال سے دوچار ہیں۔


پاسداران انقلاب کا امریکی اڈوں پر نئے حملوں میں تباہی کا دعویٰ


رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ان حملوں کے لیے اہداف سے متعلق انٹیلی جنس معلومات اور دفاعی فضائی معاونت فراہم کی، جو ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے عرب ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی علامت ہے، یاد رہے کہ یو اے ای نے جنگ کے ابتدائی مرحلے میں بھی ایران پر متعدد بار حملے کیے تھے۔

بحرین اور کویت نے ان حملوں کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی ہے، جب کہ دونوں خلیجی ممالک کے حکومتی ترجمانوں نے اس بارے میں تبصرے کی درخواستوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق بحرین اور کویت کی فضائی افواج نسبتاً چھوٹی ہیں اور زیادہ تر امریکی اور یورپی ساختہ طیاروں سے لیس ہیں، تاہم حکام نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ تہران کو بغیر جواب دیے اپنے ممالک پر مسلسل حملے کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

حالیہ ہفتوں میں ایران نے اپنے حملوں کا زیادہ تر رخ بحرین اور کویت کی جانب رکھا ہے کیوں کہ دونوں ممالک میں امریکا کی اہم فوجی تنصیبات موجود ہیں۔ بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کا صدر دفتر قائم ہے، جب کہ کویت میں مختلف فوجی اڈوں پر ہزاروں امریکی فوجی تعینات ہیں۔

کویت کی وزارتِ خارجہ نے اتوار کو کہا کہ ایران نے بجلی پیدا کرنے اور سمندر کے پانی کو میٹھا بنانے والے ایک مرکز پر حملہ کیا، اور اسے اہم شہری بنیادی ڈھانچے پر خطرناک حملہ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ کویت اور بحرین نے اس وسیع ہوتے تنازع کے دوران ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے کے لیے متعدد بار اپنے فضائی دفاعی نظام فعال کیے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/KFM1SXO

Post a Comment

0 Comments