Header Ads Widget

Responsive Advertisement

امریکا کے بانیوں نے ایسا آئین دیا جو ہمیں متحد رکھتا ہے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن (05 جولائی 2026): واشنگٹن ڈی سی میں امریکا کے 250 ویں یوم آزادی کا جشن منایا جا رہا ہے، اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ’فورتھ جولائی‘ والے خطاب میں کہا کہ امریکا کے بانیوں نے ہمیں ایسا آئین دیا جو ہمیں متحد رکھتا ہے۔

امریکا میں شدید طوفانوں اور گرمی کی شدید لہر کے باعث جشن کی تقریبات، جن میں واشنگٹن ڈی سی کی تقریبات بھی شامل تھیں، متاثر ہوئیں، جس کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رات گئے تاخیر کے ساتھ قوم سے خطاب کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یومِ آزادی (4 جولائی) کی تقریب سے خطاب کے دوران ایک ایسا امریکی پرچم حاضرین کو دکھایا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کے ابتدائی پرچموں میں سے ایک ہے، اور اس موقع پر انھوں نے امریکی اقدار اور نظریات کو بھی سراہا۔

ٹرمپ نے کہا یہ پرچم 1777 کا ہے، اور اس پر 13 ستارے اور 13 دھاریاں ہیں، جو ان 13 ریاستوں کی نمائندگی کرتی ہیں جنھوں نے 4 جولائی کو آزادی کا اعلان کیا تھا۔


علی خامنہ ای کے جنازے میں ایرانی قیادت کو نشانہ بنا سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں کریں گے، ٹرمپ


ٹرمپ نے کہا امریکا آج دنیا میں امید کی کرن ہے، امریکی شہریوں نے ہر شعبے میں گراں قدر ترقی کی ہے، ہم اپنے ملک کو کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے، امریکا کے بانیوں نے ایسا آئین دیا جو ہمیں متحد رکھتا ہے، ہمارے ملک میں مذہب اور اظہار کی آزادی ہے۔

واضح یوم آزادی کے موقع پر امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں موسیقی کے پروگرام، ثقافتی میلوں، تاریخی واقعات کی نمائشی پیشکشوں اور آتش بازی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ نیویارک میں میئر ظہران ممدانی نے ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو روشن کیا، جب کہ امریکی بحریہ کے جنگی طیاروں نے شہر کے اوپر فضائی مظاہرہ کیا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/hbnaSD9

Post a Comment

0 Comments