تہران(10 جولائی 2026): ایران نے ملک کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تہران میں واقع رہائش گاہ اور کمپاؤنڈ پر ہونے والے اسرائیلی و امریکی حملوں کے بعد کی پہلی آفیشل ویڈیو جاری کر دی ہے، جس میں حملوں کے نتیجے میں ہونے والی بڑے پیمانے پر تباہی کو دکھایا گیا ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین کے موقع پر اس ویڈیو کو جاری کرنے کا بنیادی مقصد اسرائیلی اور امریکی حملوں کے اثرات اور نقصانات کو عوام کے سامنے لانا ہے۔
پینتیس سیکنڈ پر مشتمل اس مختصر ویڈیو میں تہران کے قلب میں واقع مشہور ‘امام خمینی حسینیہ’ کے اندرونی مناظر دکھائے گئے ہیں جہاں ہر طرف ملبے کے ڈھیر لگے ہیں۔
حملوں کی شدت کے باعث عمارت کے مختلف حصے مکمل طور پر منہدم نظر آ رہے ہیں جبکہ لوہے کے بھاری شہتیر بھی مڑے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ حسینیہ ہال وہ تاریخی اور اہم ترین مقام تھا جہاں علی خامنہ ای تمام اہم سرکاری، سفارتی اور سیاسی اجلاس منعقد کرتے تھے اور یہیں سے وہ ایرانی عوام اور دنیا بھر سے آئے وفود سے اپنے مشہور خطابات بھی کیا کرتے تھے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/UfX9Yrw

0 Comments