واشنگٹن (5 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت علی خامنہ ای کے جنازے پر ایرانیوں کو روتا دیکھ کر حیران رہ گئے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میرا خیال تھا کہ ایرانی لوگ علی خامنہ ای سے نفرت کرتے ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ جنازے میں شرکت کرنے والے تمام ایرانی قیادت کا خاتمہ کر سکتے ہیں، لیکن اگر وہ اپنی اس پر عمل کرتے تو پھر بات چیت کیلیے کوئی بھی باقی نہیں رہے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایکسیوس کو بتایا کہ ایران اور امریکا نے علی خامنہ ای کے جنازے کے بعد تک مذاکرات سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنازے کی کارروائی کے دوران دونوں میں سے کوئی بھی فریق ایک دوسرے پر حملہ نہیں کرے گا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/1ljkY30

0 Comments