Header Ads Widget

Responsive Advertisement

بحری ناکہ بندی برقرار، ایران جانے والے 12 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا گیا

واشنگٹن (26 جولائی 2026): امریکی فوج کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی برقرار ہے، اگرچہ جمعہ کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 روز سے جاری فضائی حملے روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ نے ایران جانے والے بارہ تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا، امریکی فوج نے ناکہ بندی خلاف ورزی پر 2 تجارتی جہازوں کو ناکارہ بھی بنایا۔

بحیرہ عرب میں موورس پرچم کے آئل ٹینکر کو جانچ کے بعد جانے کی اجازت دی گئی، جب کہ خلیج عمان میں آئل ٹینکر لاوین کو ناکہ بندی توڑنے کی کوشش پر ناکارہ بنایا گیا۔

امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ناکہ بندی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کیے گئے۔


ایران کا آپریشن نصر 2 میں 200 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ


واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے روکنے کا حکم دے دیا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ ایکیسوس کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ حملے ایک روز کے لیے روکے گئے یا جنگ بندی کر دی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ حملے جاری رکھنے، شدت بڑھانے، ہر چیز تباہ کرنے کا آپشن بھی ہے، لیکن اسمارٹ اسٹریٹجی یہ ہے کہ ایران سے ڈیل کی جائے، وہ زیادہ سے زیادہ سنجیدہ ہو رہا ہے، ہم حملوں کے لیے تیار ہیں اور بات چیت بھی جاری ہے۔

نیوز ویب سائٹ کے مطابق ہرمز پر نئے معاہدے کے لیے عمانی وفد مذاکرات کے لیے ایران میں ہے، ایران اور عمان کے درمیان ہرمز پر معاہدہ ویک اینڈ پر ہونے کا امکان ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/9Z1DKar

Post a Comment

0 Comments