اسلام آباد : متحدہ عرب امارات میں ایسے غیر ملکی رہائشی افراد کے لیے مخصوص قوانین اور طریقہ کار موجود ہیں جن کے ویزے کی میعاد ختم ہو چکی ہو یا ان کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہو۔
متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزا منسوخ ہونے کے بعد عام طور پر 30 سے 6 ماہ کا گریس پیریڈ ملتا ہے، اس دوران غیر ملکی کو یا تو نیا ویزا حاصل کرنا ہوتا ہے بصورت دیگر ملک چھوڑنا پڑتا ہے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مقیم افراد کا رہائشی ویزا منسوخ ہوجائے تو حکومت ایسے غیر ملکیوں کو خصوصی مہلت فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اپنی قانونی حیثیت کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ ہوں۔
جب رہائشی ویزا منسوخ ہوتا ہے تو ویزے کی منسوخی کے فارم میں اس آخری تاریخ کا ذکر ہو تا ہے کہ جب اس فرد کو یا تو ملک چھوڑنا ہوتا ہے یا اپنی رہائشی حیثیت تبدیل کرنا ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ مہلت 30 دن سے لے کر 6 ماہ تک ہوسکتی ہے، جس کا انحصار ویزے کی نوعیت اور متعلقہ کٹیگری پر ہوتا ہے۔
اس مدت کے دوران غیر ملکیوں کو یہ سہولت اور آسانی بھی میسر کی جاتی ہے کہ وہ یا تو نئی ملازمت تلاش کریں اور رہائش کو نئے ویزے کے تحت برقرار رکھیں یا پھر باقاعدہ طریقہ کار پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملک سے روانہ ہوجائیں۔
متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈنٹٹی، سٹیزن شپ، کسٹمر اینڈ پورٹ سیکیورٹی نے اس حوالے سے ایک جدید آن لائن سروس بھی فراہم کر رکھی ہے، جس کے ذریعے ہر فرد اپنے لیے مقررہ مہلت کی درست مدت باآسانی معلوم کرسکتا ہے۔
اس مقصد کیلیے پاسپورٹ کی معلومات، امارات آئی ڈی یا فائل نمبر درج کرکے سرکاری اسمارٹ سروسز پورٹل پر تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/Z7oTkW4

0 Comments