Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا

تل ابیب: اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ایران معاہدے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ معاہدے میں فریق نہیں پھر بھی ٹرمپ کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کے مطابق ٹرمپ کے موقف میں افزودہ یورینیئم کے ذخائر کا خاتمہ شامل ہے، میزائل کی پیداوار محدود کرنا اور علاقائی پراکسیز کے لیے ایران کی حمایت ختم کرنا بھی معاہدے کا حصہ ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ نے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق بات چیت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے دھمکی کے بعد ایران پر حملے روکنے اور معاہدہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

’ایران نے امریکا سے مفاہمتی معاہدے کی منظوری نہیں دی‘

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر اس ہفتے دستخط متوقع ہیں، معاہدے کی دستاویزات آخری مرحلے میں ہیں، دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان ہے، جس میں نائب امریکی صدر شرکت کریں گے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/nacl1QY

Post a Comment

0 Comments