Header Ads Widget

Responsive Advertisement

’میلونی نے تصویر بنوانے کیلیے میری منت سماجت کی‘، ٹرمپ کے دعوے پر اطالوی وزیر اعظم کا سخت ردعمل آگیا

(20 جون 2026): فرانس میں جی 7 اجلاس کے موقع پر تصویر بنوانے کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی آمنے سامنے آگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹلی کے ایک نیوز چینل سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ جورجیا میلونی نے میرے ساتھ تصویر بنوانے کیلیے سمنت سماجت کی، وہ میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کیلیے بے تاب تھیں، میں تصویر نہ کھنچواتا لیکن مجھے ان پر ترس آگیا۔

اس پر اطالوی وزیر اعظم کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ جورجیا میلونی نے ڈونلڈ ٹرمپ پر جھوٹی کہانی گھڑنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکی صدر کے اس تبصرے پر حیران ہیں جو کہ مکمل طور پر من گھڑت ہیں۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ پرانے اور دیرینہ اتحادیوں کے مقابلے میں مغرب کے دشمنوں کے ساتھ کہیں زیادہ نرمی اور احترام سے پیش آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میلونی نے اردوان کے مشورے پر سگریٹ نوشی ترک کر دی

جورجیا میلونی نے ردعمل میں کہا کہ امریکی صدر کے بیانات سراسر من گھڑت ہیں، میں سچ مچ حیران ہوں، میں نہیں جانتی کہ امریکا کے صدر اپنے اتحادیوں کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کرتے ہیں، یہ پہلی بار نہیں ہے۔

’میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ یہ مایوس کن ہے کہ وہ مغرب اور امریکا کے دشمنوں کے خلاف ایسی پختہ عزم کا مظاہرہ نہیں کرتے جن کے رہنماؤں کے ساتھ وہ اس کے بجائے کہیں زیادہ نرمی سے پیش آتے ہیں۔ ایک بات ہے جو انہیں یاد رکھنی چاہیے کہ میں اور نہ ہی اٹلی کبھی کسی سے بھیک مانگتے ہیں۔‘

اطالوی وزیر خارجہ کا دورہ امریکا منسوخ

ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے اور جورجیا میلونی کے سخےت ردعمل کے بعد اطالوی وزیر خارجہ نے امریکا کا اپنا دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا اور امریکی صدر کو ان کے توہین آمیز الفاظ پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کو 21 اور 22 جون کو امریکا کا دورہ کرنا تھا۔

انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے سنگین اور توہین آمیز الفاظ پورے اٹلی کی توہین کرتے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/DKjohsV

Post a Comment

0 Comments