Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ایران کے خلاف فضائی حملے مکمل کر لیے، امریکی فوج

واشنگٹن (10 جون 2026): جدید امریکی ہیلی کاپٹر اپاچی گرنے پر ایران کے خلاف امریکی فضائی کارروائی کی گئی ہے، سینٹکام نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ایران کے خلاف فضائی حملے مکمل کر لیے ہیں۔

سینٹکام سے جاری بیان کے مطابق امریکی فوج کے حملے گزشتہ روز امریکی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے جواب میں کیے گئے، امریکا کا یہ مشن ایران کے خلاف بلااشتعال متناسب رد عمل ہے، جس میں امریکی طیاروں نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فضائی دفاعی نظام، زمینی کنٹرول اسٹیشنز اور ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا۔

سینٹکام کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی افواج چوکس ہیں اور بلا جواز ایرانی جارحیت کے خلاف دفاع کے لیے تیار ہیں، امریکی میڈیا نمے اطلاع دی ہے کہ امریکی فوج نے ایران میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جب کہ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ساحلی علاقے سیریک میں میزائل حملہ کیا گیا، ہرمزگان، جزیرے قشم، بندر عباس میں بھی دھماکے سنے گئے۔


ایران نے ہمارا نہایت جدید ہیلی کاپٹر گرا دیا، جواب لازمی دیں گے: ٹرمپ


امریکی حملوں کے بعد پاسداران انقلاب نے جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی حملے پر خطے میں امریکی اہداف کی طرف میزائل اور ڈرون روانہ کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کو اس حملے کا لازمی طور پر جواب دینا تھا، جب کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے خطے میں مزید فوجی اقدامات کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/np4jvSi

Post a Comment

0 Comments