Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ایران میں پیٹروکیمیکل کارخانے پر امریکی بمباری، آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہاز پر ایرانی میزائل فائر

واشنگٹن (11 جون 2026): امریکا اور ایران نے پھر ایک دوسرے پر حملے شروع کر دیے ہیں، گزشتہ رات امریکی افواج نے ایران میں مخصوص اہداف پر فضائی حملے کیے، جب کہ سپاہ پاسداران نے جواب میں 18 اہم امریکی فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ایرانی اہداف پر سیلف ڈیفنس حملے مکمل کر لیے ہیں، فوج نے ایران کے مواصلاتی اور فضائی دفاعی نظام اور نگرانی کی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا، تجارتی جہازوں کے لیے خطرہ بننے والے ایرانی اہداف پر بمباری کی گئی۔ سینٹکام کے مطابق حملے ایران کی بلاجواز اور مسلسل جارحیت کے جواب میں کیے گئے۔ اس آپریشن میں امریکی میرین کور، فضائیہ اور بحریہ نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

رپورٹس کے مطابق جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہ ایران کے جنوبی حصے میں واقع ہیں، جہاں فضائی دفاعی نظام، ریڈار اور ڈرون کنٹرول یونٹس کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی حملے کے باعث تہران، بندرعباس، میناب، جزیرہ کیش، قشم، سیریک میں دھماکے سنے گئے، عسلویہ کے علاقے میں امریکی حملے میں پیٹروکیمیکل کارخانے کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران کے جوابی حملے، ایف 16 پر میزائل داغ دیا


دوسری جانب ایران نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہاز پر میزائل داغے، پاسداران انقلاب نے عراق میں امریکی ریڈار سسٹم کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے خلیج کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی ایف 16 طیارے پر بھی میزائل داغا، جس کے بعد طیارہ خلیج فارس کی فضائی حدود سے باہر نکل گیا۔


ایران پر آج سخت حملہ کرنے جا رہے ہیں، ٹرمپ کی دھمکی


ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی فوج کے حملے کا کرارا جواب دیا گیا ہے، اور 18 اہم امریکی فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا، کویت کے علی السالم اور احمد الجابر بیسز پر حملے کیے گئے، بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، اور یہ کارروائیاں امریکی حملوں کے جواب میں کی گئیں، جن میں بندر عباس ہوائی اڈے، ساحلی چوکیوں، اور پولیس کمانڈ پر جارحیت کی گئی تھی۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے خبر دی کہ آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، اور تہران نے آبنائے میں امریکی بحری جہاز پر میزائل داغے۔ دریں اثنا، ایران کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر نے آبنائے ہرمز کو آئل ٹینکرز، تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ جو جہاز آبنائے سے گزرنے کی کوشش کرے گا اسے نشانہ بنایا جائے گا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/W9sJQrz

Post a Comment

0 Comments