Header Ads Widget

Responsive Advertisement

فیفا ورلڈ کپ : 3 کامیاب پیشگوئی کرنے والے ریاضی دان نے نئے چیمپئن کا نام بتا دیا

ایمسٹرڈیم/ واشنگٹن : گزشتہ 3 فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے فاتحین کے نام کی درست پیش گوئی کرنے والے ریاضی دان نے 2026کے چیمپئن کا نام بھی دنیا کو بتا دیا۔

گزشتہ تین فٹبال ورلڈ کپ کے فاتحین کی درست پیش گوئی کرنے والے جرمن ریاضی دان ‘جواخم کلیمنٹ’ نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے ممکنہ فاتح کے حوالے سے اپنی نئی پیش گوئی جاری کر دی ہے۔

شمالی امریکا میں جاری 2026 فیفا ورلڈ کپ میں 48 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 100 سے زائد میچز کھیلے جائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاضیاتی اور مالیاتی ماڈل کی بنیاد پر پیش گوئیاں کرنے والے کلیمنٹ اس سے قبل 2014 میں جرمنی، 2018 میں فرانس اور 2022 میں ارجنٹینا کی کامیابی کی درست پیش گوئی کرچکے ہیں۔

اب انہوں نے 2026 ورلڈ کپ کے لیے نیدرلینڈز کو فاتح قرار دیا ہے، یہ ٹیم ماضی میں تین مرتبہ ورلڈ کپ فائنل تک پہنچ چکی ہے، تاہم اب تک عالمی اعزاز اپنے نام نہیں کرسکی۔

تاہم ایک حالیہ انٹرویو میں کلیمنٹ نے اپنی پیش گوئی کے بارے میں محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا طریقہ کار مکمل یقین کے ساتھ نتائج نہیں بتا سکتا، کیونکہ میرا یہ عمل کسی حد تک لاٹری یا سکّہ اچھالنے کے مترادف ہے، جہاں ماضی کے نتائج مستقبل کی کامیابی کی ضمانت نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ان کی گزشتہ 3پیش گوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اگلی پیش گوئی بھی لازمی درست ہوگی۔

فٹبال شائقین کی نظریں اب اس بات پر مرکوز ہیں کہ آیا کلیمنٹ کی پیش گوئی ایک بار پھر درست ثابت ہوتی ہے یا 2026 ورلڈ کپ کوئی نیا چیمپئن سامنے لاتا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/SfyoBu3

Post a Comment

0 Comments