Header Ads Widget

Responsive Advertisement

مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ہنگامی لینڈنگ

حیدرآباد: بھارت میں حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ممکنہ بڑا فضائی حادثہ اس وقت ٹل گیا جب انڈیگو طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث اڑان کے چند ہی منٹ بعد واپس ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈیگو طیارہ معمول کے مطابق روانہ ہوا تھا، تاہم فضا میں پہنچنے کے فوری بعد پائلٹ کو تکنیکی مسئلہ کا شبہ ہوا جس پر ایئر ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایات اور مکمل تعاون کے ساتھ پائلٹ نے نہایت مہارت کے ساتھ طیارے کو واپس ایئرپورٹ پر اتارا، جس کے باعث ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

حکام کے مطابق طیارہ بحفاظت ہنگامی لینڈنگ کرگیا اور اس میں سوار تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے، کسی قسم کا جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعہ کے بعد ایئرپورٹ پر کچھ دیر کے لیے احتیاطی اقدامات کے تحت سرگرمیاں متاثر ہوئیں، جبکہ ایئرلائن کی جانب سے فوری طور پر مسافروں کے لیے متبادل پرواز کے انتظامات کئے گئے۔

بھارت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئیں

انڈیگو کے ترجمان نے بتایا کہ طیارے میں پیش آنے والی تکنیکی خرابی کی مکمل جانچ شروع کر دی گئی ہے اور حفاظتی معیارات کے مطابق ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/VT37jlz

Post a Comment

0 Comments