Header Ads Widget

Responsive Advertisement

امریکا کیساتھ ابھی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے ، اسماعیل بقائی

تہران : ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکا کیساتھ ابھی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے ، ہم ایرانی عوام کے مفادات اور حقوق کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ کے ساتھ جاری حالیہ سفارتی رابطوں پر پوزیشن واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، تاہم دونوں ممالک ابھی تک کسی حتمی معاہدے پر نہیں پہنچے۔

تہران میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر صرف اپنے عوام کے حقوق اور قومی مفادات کو سامنے رکھ کر ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔

امریکی اور مغربی حکام کے حالیہ بیانات اور شرائط پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ مغرب کو ایران کے حوالے سے اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔

انہوں نے سخت لہجے میں واضح کیا "ہم نے 47 سال پہلے ہی ‘حکم کی زبان’ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ اب مغربی فریقین میں سے کوئی بھی ایران کے بارے میں بات کرتے وقت ہم پر اپنی مرضی مسلط کرنے یا حکم چلانے کی زبان استعمال نہیں کر سکتا۔”

امریکی بحری اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکام جسے سمندری محاصرہ کہتے ہیں، وہ شروع سے ہی ایک مکمل غیر قانونی اقدام تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے کی جانے والی یہ ناکہ بندی دراصل جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی سمندری حدود میں جہاز رانی کی آزادی کو روکنے کی ایک مجرمانہ کوشش تھی۔

اسماعیل بقائی نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس جیسے غیر قانونی اقدامات سے باز رہنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا "اگر امریکہ نے اب یہ ناکہ بندی ختم کی ہے، تو اس کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ اس نے اپنے ہی ایک غیر قانونی کام کو روکا ہے، اب ہمیں عملی طور پر یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا امریکی انتظامیہ اپنی باتوں پر عمل بھی کرتی ہے یا یہ سب محض میڈیا پر کیے جانے والے دعوے ہیں۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/KWEBXb1

Post a Comment

0 Comments