Header Ads Widget

Responsive Advertisement

مہلک انجیکشن اور فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت بحال

واشنگٹن: امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ امریکا میں مہلک انجیکشن اور فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت کا عمل بحال کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مہلک انجیکشن اور فائرنگ اسکواڈ سے خطرناک مجرموں کو سزائے موت دی جاسکے گی۔

محکمہ انصاف کے مطابق سزائے موت کے مقدمات کو تیز کرنے کے لیے اندرونی طور پر عمل کو درست کیا جارہا ہے۔

امریکہ نے کروڑوں ڈالر مالیت کی ایرانی کرپٹو کرنسی منجمد کردی

واضح رہے کہ گزشتہ جنوری میں اپنا عہدہ دوبارہ سنبھالنے کے فوراً بعد ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس میں موت کی سزاؤں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ موت کی سزاؤں کے لیے مہلک انجیکشن کی وافر فراہمی کی جائے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/DctHlo6

Post a Comment

0 Comments