Header Ads Widget

Responsive Advertisement

آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی سے متعلق تازہ ترین صورت حال

واشنگٹن (14 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت کے بعد آبنائے ہرمز میں امریکی فوج کی ناکہ بندی 13 اپریل سے جاری ہے، جس کے باعث خلیجی خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے، یہ دعویٰ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کی حمایت کے لیے 15 سے زائد امریکی جنگی جہاز اور ہزاروں امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں، جب کہ خلیج فارس، خلیج عمان اور بحیرہ عرب کے بعض حصوں میں پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔ برطانوی میری ٹائم حکام کے مطابق ایرانی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں کے لیے سمندری رسائی بھی محدود کر دی گئی ہے۔

ادھر بحری آمد و رفت بھی اس ناکہ بندی سے متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے۔ میرین ٹریفک کے مطابق 2 آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز کے قریب پہنچ کر واپس مڑ گئے۔

میرین ٹریفک کے مطابق 188 میٹر طویل ایک ٹینکر چوکی پوائنٹ کے قریب پہنچ کر پلٹ گیا، جو 13 اپریل کو شارجہ اینکریج سے روانہ ہوا تھا۔ اسی طرح دوسرا بحری جہاز ’’آسٹریا‘‘ بھی آبنائے ہرمز کے قریب پہنچنے کے بعد واپس چلا گیا۔

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی، ایران کا امریکا کو سخت ردعمل

رپورٹس کے مطابق امریکی فوجی کارروائی اور جاری ناکہ بندی کے باعث خطے میں نہ صرف کشیدگی برقرار ہے بلکہ عالمی سطح پر تیل کی ترسیل اور بحری سرگرمیوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/ALlusHC

Post a Comment

0 Comments