Header Ads Widget

Responsive Advertisement

قاسم سلیمانی شہید کی بیٹی زینب نے امریکی دعویٰ مسترد کردیا

ایران کے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے امریکی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کا بیان پروپیگنڈا قرار دے دیا۔

زینب سلیمانی نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں گرفتار افراد کا شہید قاسم سلیمانی سے کوئی تعلق نہیں، امریکی دعویٰ جھوٹا ہے۔

زینب سلیمانی نے کہا کہ امریکا اس قدر بےبس ہوچکا کہ ایک عظیم شخصیت کے خلاف جھوٹ بول رہا ہے، امریکا آج بھی شہید قاسم سلیمانی کے نام سے خوفزدہ ہے۔،

ان کا کہنا تھا کہ امریکا عالمی رائے عامہ کی توجہ ایران میں اپنی ناکامی سے ہٹانا چاہتا ہے، اور ایرانی قوم کا سامنا کرنے میں ناکام ہے۔

قاسم سلیمانی کی بیٹی نے مزید کہا کہ امریکا اب خاندانِ سلیمانی کیخلاف جھوٹ پھیلا رہا ہے، امریکی وزارت خارجہ کا بیان حقائق کے منافی اور پروپیگنڈا ہے۔

مزید پڑھیں : امریکا نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی بھانجی اور نواسی کو گرفتار کرلیا

واضح رہے کہ قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ امریکا کی ایجنسیوں نے شہید ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی بھانجی اور نواسی کو امریکا میں گرفتار کرلیا ہے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق مذکورہ گرفتاریاں وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے مستقل رہائش کی حیثیت ختم کرنے کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکے، 103 افراد جاں بحق



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/2uj7z6v

Post a Comment

0 Comments