Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ایران معاہدے کیلئے مذاکرات کرنا چاہتا ہے، صدر ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ہم سے بات کرنا چاہ رہا ہے، وہ کسی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیے گئے ایک ٹیلیفونک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران امریکی مطالبات کے مطابق پیشکش دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی پیشکش کامقصد امریکی مطالبات کو پورا کرنا ہے، اب دیکھتے ہیں کہ ایران کس طرح کی پیشکش لاتا ہے؟

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے اس پیشکش کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم ان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی رابطے جاری ہیں اور کسی ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ علاقائی سطح پر بھی سفارتی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

امیر قطر اور صدر ٹرمپ کا ٹیلیفونک رابطہ 

علاوہ ازیں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،
عرب میڈیا کے مطابق رہنماؤں نے ایران امریکا جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔

امیرقطر نے کہا کہ قطر پاکستان کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا، قطر شراکت داروں کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھے گا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/o59E2Pj

Post a Comment

0 Comments