تہران (18 اپریل 2026): ایران نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنے کے بعد آبی گزرگاہ سے جہاز رانی کا نیا اصول واضح کر دیا۔
سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز عبور کرنے کیلیے ان بحری جہازوں کو ترجیح دے گا جو ادائیگی کریں گے۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت پانے والے جہازوں کی محدود تعداد کے پیش نظر ایران نے فیصلہ کیا ہے کہ ان جہازوں کو ترجیح دی جائے گی جو آبی گزرگاہ کے نئے پروٹوکولز پر تیزی سے عمل کریں گے اور سکیورٹی و حفاظتی خدمات کی فیس ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز عبور کرنے کی کوشش کرنیوالے بھارتی جہازوں پر حملہ
انہوں نے مزید کہا کہ جو بحری جہاز یہ فیس ادا نہیں کریں گے ان کے گزرنے کے عمل کو مؤخر کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران نے فریقین کے درمیان ہونے والی جنگ بندی میں امریکا کی جانب سے بار بار اعتماد کی خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے آج آبنائے ہرمز سے جہازوں کے گزرنے پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
ایرانی عہدیدار نے ترجیحی بنیادوں پر گزرنے کے اس اقدام کو آبنائے ہرمز پر لاگو ہونے والے نئے نظام کے تناظر میں بحری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی ایرانی کوششوں کا حصہ قرار دیا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/XamJOAN

0 Comments