واشنگٹن ڈی سی ( 29 اپریل 2026 ) امریکی محکمہ انصاف نے سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبینہ دھمکی دینے کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد سامنے آئی جس میں ساحل سمندر پر سیپیوں سے بنائے گئے “86 47” کے اعداد دکھائے گئے تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی کیخلاف کارروائی ساحل پر سیپیوں سے بنے اعداد "86 47” کی پوسٹ پر کی گئی ہے۔
ناقدین کا دعویٰ ہے کہ امریکی سلینگ میں "86” کےمعنی "ختم کرنے”اور”47″ سےمراد 47 ویں صدر ٹرمپ ہیں، رپورٹ کے مطابق ہوم لینڈ سیکیورٹی نے پوسٹ کو صدر کے”قتل کی ترغیب” قرار دیتے ہوئے سیکریٹ سروس سے تحقیقات کرائی۔

اس پوسٹ کے بعد ریپبلکن رہنماؤں اور ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں نے شدید ردعمل دیا تھا، اُس وقت کی ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکریٹری کرسٹی نوئم نے کہا تھا کہ معاملے کی تحقیقات امریکی سیکریٹ سروس کرے گی کیونکہ یہ صدر ٹرمپ کے “قتل کی ترغیب” ہو سکتی ہے۔
ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گیبرڈ نےجیمز کومی کو جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا تھا، سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی نے تنقید کے بعد پوسٹ حذف کر دی تھی اور کہا تھا کہ مجھے نمبروں کو تشدد سے جوڑنے کا اندازہ نہیں تھا۔
قانونی ماہرین کے مطابق اظہار رائے کی آزادی کے قوانین کے باعث مقدمہ عدالت میں کمزور ثابت ہوسکتا ہے، ٹرمپ نے سال 2017 میں جیمز کومی کو ایف بی آئی کی سربراہی سے برطرف کیا گیا تھا، تب سے دونوں میں کشیدگی برقرار ہے۔
یہ مقدمہ صدر ٹرمپ اور جیمز کومی کے درمیان کئی برسوں سے جاری کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ جیمز کومی کو 2017 میں صدر ٹرمپ نے روسی مداخلت کی تحقیقات کے دوران ایف بی آئی کی سربراہی سے برطرف کر دیا تھا، جس کے بعد وہ ٹرمپ کے سخت ناقد بن گئے تھے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/3tdnZjz

0 Comments