واشنگٹن (04 اپریل 2026): واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا نے دو جنگی طیاروں ایف 15 اور اے 10 کے مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے، ایف ففٹین کے ایک پائلٹ کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جب کہ ایک پائلٹ تاحال لاپتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی اسپیشل فورسز کی جانب سے عملے کے دوسرے رکن کی تلاش جاری ہے، ایران نے لاپتا امریکی پائلٹ کو تلاش کرنے پر انعام کا اعلان کر دیا، اور تلاش کرنے والے کو 60 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس میں ایران جنگ سے متعلق سیکیورٹی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا، امریکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں صدر ٹرمپ کو امریکی طیارے گرنے پر بریفنگ دی گئی، ٹرمپ کو پائلٹ کی تلاش سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایران کے جزیرے قیشم میں امریکی جنگی طیارہ مار گرایا، دونوں پائلٹ طیارہ تباہ ہونے سے پہلے کود گئے، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی حکام نے دعویٰ کیا جنگی طیارے کے ایک پائلٹ کو ایرانی سرزمین سے ریسکیو کر لیا گیا۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

الجزیرہ اور واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی پائلٹ کی تلاش کے لیے گئے 2 ہیلی کاپٹرز پر بھی حملہ ہو گیا جس میں عملہ زخمی ہو گیا ہے، دوسری جانب ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز کے علاقے میں امریکا کا اے 10 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کر دیا ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے مطابق طیارے کو آبی گزرگاہ کے جنوب میں نشانہ بنایا گیا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/MG27LRe