نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی حملوں کے خلاف قرارداد منظور کی گئی ، بحرین نے ایران کے خلیجی تعاون کونسل ممالک اور اردن پر حملوں کی مذمت کی قرارداد پیش کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر کیے گئے حملوں کی مذمت میں پیش کی گئی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی ہے۔
ایران کے خلاف مذمتی قرارداد بحرین کی جانب سے خلیج تعاون کونسل (GCC) کے ممالک اور اردن پر ہونے والے میزائل و ڈرون حملوں کے تناظر میں پیش کی گئی تھی۔
سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ، پاکستان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دے کر ایرانی حملوں کی مذمت کی حمایت کی۔
روس اور چین نے ایران کے خلاف ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔
قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خلیجی ممالک پر حملے فوری طور پر بند کرے، خطے میں کشیدگی کم کرے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے۔
سلامتی کونسل میں بحرین کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد کو مجموعی طور پر 135 ممالک کی اخلاقی حمایت حاصل تھی۔ قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ خطے کے اقتصادی مراکز اور خود مختاری پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/v1koOiS

0 Comments