Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ایران جنگ کے اثرات: آئی ایم ایف کا متاثرہ ممالک کی مالی امداد کا جائزہ لینے کا فیصلہ

واشنگٹن (26 مارچ 2026): عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ایران سے جاری جنگ کے ممکنہ عالمی معاشی اثرات کے پیش نظر متاثرہ ممالک کی مالی امداد کے امکانات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق آئی ایم ایف اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ اگر جنگ جاری رہتی ہے تو کن ممالک کو نئی مالی معاونت کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنے کنٹری ڈیسک کو ہدایت کی ہے کہ وہ مختلف ممالک کی معاشی صورت حال، کرنٹ اکاؤنٹ اسٹیٹس اور ممکنہ فنڈنگ کی ضروریات پر تفصیلی تجزیاتی رپورٹ پیش کریں۔

ایشیائی ملک میں ایک سال کے لیے قومی ایمرجنسی نافذ

ذرائع کے مطابق ادارے کی توجہ خاص طور پر ان ممالک پر مرکوز ہے جہاں پہلے سے آئی ایم ایف کے مالیاتی پروگرامز جاری ہیں، تاکہ کسی بھی ممکنہ بحران سے بروقت نمٹا جا سکے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/J5GPwa2

Post a Comment

0 Comments