Header Ads Widget

Responsive Advertisement

امریکی عوام ’’اسرائیل فرسٹ‘‘پالیسی پر ناراض ہیں، ایرانی صدر

تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی عوام ’’اسرائیل فرسٹ‘‘پالیسی پر شدید ناراض ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے عوام ان پر حکومت کرنے والے اسرائیلی بادشاہوں سے اکتا چکے ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے وانا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں جاری “نو کنگز” احتجاج دراصل “اسرائیل فرسٹ” پالیسیوں کے خلاف عوام کا شدید ردعمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ماہرین کو چاہیے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے ملک کے عوام کی اصل صورتحال سے آگاہ کریں، جو ’نو کنگز‘ احتجاج میں شریک ہو کر اپنی ناراضی کا اظہار کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر سے قبل ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی ان ’نو کنگز‘مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس تحریک میں خوش آمدید جس کا آغاز ہم نے 47 سال قبل کیا تھا۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

باقر قالیباف کا امریکا پر دوہری پالیسی کا الزام



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/1pgcORi

Post a Comment

0 Comments