Header Ads Widget

Responsive Advertisement

کیا شمالی کوریا کی اگلی قیادت 13 سالہ لڑکی ہوگی؟

پیانگ یانگ : شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کی نوعمر صاحبزادی کم جو اے ان دنوں اپنے والد کے ساتھ اہم سرکاری تقریبات میں نظر آرہی ہیں۔

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا شمالی کوریا کی آئندہ قیادت ایک کم عمر لڑکی کے ہاتھ میں جاسکتی ہے؟ رپورٹس کے مطابق کم جونگ اُن اپنی صاحبزادی کم جو اے کو دنیا کے سب سے طاقتور اور خفیہ نظامِ حکومت میں سے ایک کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے تیار کررہے ہیں۔

حالیہ برسوں میں کم جو اے کو اپنے والد کے ہمراہ اہم فوجی تقریبات، میزائل تجربات اور سرکاری تقریبات میں دیکھا گیا ہے جو شمالی کوریا کی تاریخ میں ایک غیر معمولی پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

اس صورتحال سے عالمی سطح پر یہ قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں کہ وہ یقینی طور پر کِم خاندان کی اگلی جانشین بن سکتی ہیں۔

شمالی کوریا

گزشتہ دنوں شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے اپنی بیٹی کے ہمراہ پستول اور دیگر ہلکے ہتھیار بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا۔

Kids News: Meet the tween girl rumoured to become North Korea's next leader | KidsNews

مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں فیکٹری کے معائنے کے دوران دونوں باپ بیٹی کو نئے پستول سے فائر کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم جونگ ان نے اسلحے کی تیاری کی نگرانی کی اور اس عمل کو جدید بنانے پر زور دیا۔

اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کیا یہ واقعی اقتدار کی منتقلی کی تیاری ہے یا پھر دنیا کو ایک  مخصوص پیغام دینے کے لیے کوئی نئی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے؟

شمالی کوریا کا ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی مکمل حمایت کا اعلان



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/SO3zFkU

Post a Comment

0 Comments