امریکا نے ایرانی رہنماؤں سے متعلق معلومات پر 1کروڑ ڈالر تک انعام کا اعلان کر دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای اور علی لاریجانی کی معلومات دینے والے کو 1 کروڑ ڈالر دیں گے۔ محکمہ خارجہ نے معلومات دینے والوں کو ممکنہ طور پر نئی جگہ منتقل کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔
محکمہ خارجہ نے دعویٰ کیا کہ پاسداران انقلاب عالمی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
امریکا نے ایرانی انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب سے متعلق معلومات پر بھی انعام کا اعلان کیا ہے جب کہ علی اصغر حجازی، یحییٰ رحیم صفوی اور اسکندر مومنی بھی امریکی فہرست میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ علی لاریجانی آج تہران میں یوم القدس ریلی میں شریک ہوئے جب کہ صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی تہران کی سڑکوں پر عوام میں نظر آئے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور شہریوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/GZdiEtP

0 Comments