Header Ads Widget

Responsive Advertisement

کھانے کا بل ادا نہ کرنے کیلیے انتہائی غلیظ اور گھٹیا حرکت

سڈنی : آسٹریلیا کے ایک ریستوران میں کھانے کا بل ادا نہ کرنے کیلئے ایک شخص نے اتنی گھٹیا اور غلیظ حرکت کی کہ ویڈیو دیکھنے والے بھی گِھن کھانے لگے۔

سڈنی کے ایک مقامی ریستوران میں پیش آنے والا ایک حیران کن واقعہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا، جہاں ایک شخص مبینہ طور پر اپنے بغل سے بال نوچ کر کھانے میں ڈالتا پکڑا گیا تاکہ کھانے کا بل ادا کرنے سے بچا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ریستوران انتظامیہ نے اس واقعے کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کی رات 6 افراد پر مشتمل ایک خاندان نے کھانا کھایا اور کچھ دیر بعد انہوں نے شکایت کی کہ ان کے کھانے میں بال نکل آیا ہے، لہٰذا وہ ادائیگی نہیں کریں گے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید پولو شرٹ پہنے ایک شخص پہلے ادھر اُدھر دیکھتا ہے، پھر بظاہر اپنی بغل میں ہاتھ ڈال کر بال کھینچتا ہے اور کھانے کی پلیٹ میں شامل کردیتا ہے۔

ریستوران انتظامیہ کے مطابق شکایت کے دوران عملے کو نامناسب رویے کا بھی سامنا کرنا پڑا، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان افراد نے مہنگی ترین ڈشز منگوائیں، جن میں مشہور ٹوما ہاک اسٹیک بھی شامل تھا، جس کی قیمت تقریباً 100 پاؤنڈ تک بنتی ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ سب کچھ صاف ستھرا تھا، ان کی میز بھی بہترین طریقے سے سجوائی گئی تھی لیکن ہمیں ان کا رویہ مشکوک لگا تو ہم نے سی سی ٹی وی ریکارڈنگ چیک کرنے کا فیصلہ کیا۔

پولیس کو بھی بلایا گیا مگر اُس وقت ویڈیو دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے حکام نے اسے سول معاملہ قرار دیا۔ انتظامیہ کے مطابق بعد ازاں اس خاندان نے کھانے کا بل دینے کے بجائے صرف مشروبات کی قیمت ادا کی اور وہاں سے روانہ ہوگیا۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد دیگر ہوٹل اور ریستوران سے وابستہ افراد نے بھی اپنے تجربات شیئر کیے۔ ایک قریبی ریستوران کے منیجر نے لکھا کہ یہی لوگ اس کے پاس بھی آئے تھے اور کھانے میں چھوٹا پتھر ملنے کا ڈرامہ کرکے پورا بل دیے بغیر چلے گئے تھے۔

 

ریستورانوں میں دھوکہ دہی کرنیوالی عورت پولیس کیلئے دردسر بن گئی



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/wqQJ5gE

Post a Comment

0 Comments