واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا سنہری دور میں داخل ہوگیا اور حالات بدترین سے بہترین ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسرے دور صدارت کے پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب میں کہا کہ امریکا سنہری دور میں داخل ہوگیا اور حالات بدترین سے بہترین ہو گئے، صرف ایک سال میں نمایاں تبدیلی لائے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہماری سرحدی محفوظ ترین ہیں۔ معیشت مضبوط اورغیرقانونی امیگریشن کا خاتمہ کردیا، نو ماہ میں ایک بھی غیرقانونی شخص امریکا میں داخل نہیں ہوا، ہم قانونی طور پر ہمیشہ لوگوں کو امریکا آنے کی اجازت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ افراط زر میں غیرمعمولی کمی لائی گئی، 12 ماہ میں 18 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے ممکن بنائے ہیں، پہلے ہم مردہ ملک تھے اور اب سب سے زیادہ پسندیدہ ملک ہیں.
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ وینزویلا سے 18 ملین بیرل تیل حاصل کیا جارہا ہے، میں نے تیل کی تلاش کرو اور اسے نکالو کا وعدہ پورا کردیا
۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکا میں ڈی ای آئی ختم کردیا ہے، اسٹیٹ آف یونین مضبوط ہے، امریکا اتنا کامیاب ہورہا ہے کہ لوگ کہ رہے ہیں ہم مزید کامیابیاں نہیں سمیٹ سکتے، واشنگٹن ڈی سی کی طرح لاس اینجلس کو بھی محفوظ شہر بنائیں گے۔
امریکی صدر نے کہا کہ پچھلے سال میں نے کانگریس سے کہا کہ ٹیکس کٹوتی کریں اور ری پبلکنز نے یہ ممکن بنائی، ٹیکس کٹوتی پر ہر ڈیموکریٹ نے مخالفت میں ووٹ دیا، وہ ٹیکس میں اضافہ چاہتے تھے، ہم نے ٹپ پر ٹیکس ہٹایا اور اوور ٹائم پر ٹیکس ختم کیا، جو ممالک ہمیں لوٹ رہے تھے، وہ اب ادائیگیاں کررہے ہیں اور ٹیرف کے باوجود تمام ممالک امریکا سے ڈیلز برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے کئی جنگیں ٹیرف کی مدد سے ختم کیں، ٹیرف آج کے دور کے انکم ٹیکس کی جگہ لے لے گا، بائیڈن دور میں ہم تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے تھے۔
امریکی صدر نے کہا کہ اراکین کانگریس کا پہلا فرض ہے کہ غیرقانونی امیگرینٹس کو سپورٹ نہ کریں، تمام ووٹرز کو شہریت کا ثبوت دینا چاہیے، سوائے بیماری اور ملٹری ڈیوٹی کے استثنیٰ کے میل ان بیلٹس نہیں ہونا چاہیے۔ ڈیموکریٹس ووٹر آئی ڈی اس لیے نہیں چاہتے کیوں کہ وہ الیکشن میں چیٹنگ چاہتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران اکثر ڈیموکریٹ اراکین کے چہرے بجھے ہوئے ہیں۔
اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ٹیک کمپنیاں اپنے پاور پلانٹ بنائیں تاکہ بجلی کی قیمتیں عوام کے لیے کم ہوں، کانگریس سے کہتا ہوں کہ سنگل فیملی کے گھروں کو تحفظ دیں، میں سوشل سیکیورٹی اور میڈی کئیر کو تحفظ دوں گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ نینسی پلوسی میری بات پر کھڑی ہوجائیں، مجھے یقین نہیں آرہا، کانگریس سے کہتا ہوں کمرشل ڈرائیونگ لائسنس غیرقانونی شہریوں کو نہ دیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/HPzSGe4

0 Comments