Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ٹرمپ کا بڑا اقدام، تمام ممالک پر 10 فیصد گلوبل ٹیرف عائد

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام ممالک پر 10 فیصد گلوبل ٹیرف عائد کردیا، اس فیصلے کا اطلاق 24 فروری سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے تمام ممالک پر 10 فیصد گلوبل ٹیرف عائد کر دیا۔

ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق 24 فروری سے ہوگا جبکہ یہ عارضی ٹیرف 150 دن کے لیے نافذ رہے گا۔

وائٹ ہاوس کی جانب سے بتایا گیا کہ کچھ اشیا کو اس ٹیرف سے استثنیٰ حاصل ہوگا، جن میں زرعی مصنوعات، ادویات اور ان کے اجزا، بعض الیکٹرانکس اشیا، کرنسی میں استعمال ہونے والی دھاتیں، ایندھن اور توانائی کی مصنوعات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں : ٹرمپ سپریم کورٹ پر برہم! ٹیرف فیصلہ شرمناک اور مایوس کن قرار

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سپریم کورٹ نے حال ہی میں ٹرمپ کے ہنگامی اختیارات کے تحت عائد ٹیرف کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد اب ایک مختلف طریقہ اختیار کرتے ہوئے تمام ممالک کے لیے یکساں ٹیرف سطح پر واپس جایا جا رہا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام ممالک تجارتی معاہدوں کا احترام کریں گے اور عالمی تجارت میں توازن قائم رہے گا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/Xg4w6d0

Post a Comment

0 Comments