Header Ads Widget

Responsive Advertisement

مصنوعی ذہانت انسانی شناخت اور رشتوں کے لیے خطرہ ہے، پوپ لیو

(25 جنوری 2026): کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانی شناخت اور رشتوں کے لیے خطرہ ہے۔

پوپ لیو چہارم نے پیغام میں کہا ٹیکنالوجی انسان کی خدمت کیلئے ہونی چاہیے، نہ کہ اس کا متبادل بنے، پوپ نے خبردار کیا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، خاص طور پر مصنوعی ذہانت کے نظام جو آوازوں، چہروں اور جذبات کی نقالی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جو انسانوں کیلئے خطرے کا باعث ہے۔

پوپ نے کہا اے آئی کے حوالے سے مؤثر گورننس اور عالمی قوانین کی ضرورت پر زور دیا اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کا مطالبہ کیا تاکہ وہ سمجھ سکیں کہ الگورتھم کس طرح حقیقت کے بارے میں ان کے ادراک پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

پوپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اے آئی کی ترقی پر چند محدود کمپنیوں کا قبضہ ہے جو ایک بڑی طاقت بن کر ابھری ہیں، یہ ٹیکنالوجی حقیقت اور گمان کے درمیان فرق کو مشکل بنا رہی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/8tk4y2Q

Post a Comment

0 Comments