Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ٹرمپ کا یورپی ممالک پر مزید ٹیرف عائد نہ کرنے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ گرین لینڈ معاملے پر نیٹو سے مطمئن ہوگئے، اس سلسلے میں نیا فریم ورک طے پا گیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو سے مفاہمت ہوگئی، یورپی ملکوں پر مزید ٹیرف عائد نہیں کروں گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے انتہائی مفید ملاقات ہوئی۔ گرین لینڈ اور آرکٹک ریجن سے متعلق مستقبل کے معاہدے کا فریم ورک طے پا گیا۔

مجوزہ حل امریکا اور تمام نیٹو ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ گرین لینڈ سے متعلق ’’گولڈن ڈوم‘‘ منصوبے پر مزید مذاکرات جاری ہیں۔

گولڈن ڈوم پر جیسے ہی پیش رفت ہوگی نئی معلومات جاری کی جائیں گی، گرین لینڈ اور آرکٹک پر ہونے والا ممکنہ معاہدہ نیٹو کے دائرہ کار میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گرین لینڈ پر مذاکرات کی براہِ راست نگرانی میں خود کروں گا، نائب صدر جے ڈی وینس گرین لینڈ پر مذاکراتی عمل کا حصہ ہوں گے۔

گرین لینڈ پر نیٹو سے مذاکرات کی قیادت وزیر خارجہ مارکو روبیو کرینگے۔ خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف بھی مذاکراتی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ ضرورت کے مطابق دیگر حکام بھی مذاکرات میں شامل کیے جائیں گے۔ گرین لینڈ پر امریکی مذاکراتی ٹیم براہ راست مجھے رپورٹ کرے گی۔

یورپی یونین نے امریکا کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دیدی، امریکی میڈیا



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/wIYB1lc

Post a Comment

0 Comments