بگوٹا (29 جنوری 2026): گزشتہ رات کولمبیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے، اس حادثے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
روئٹرز کے مطابق بدھ کو شمال مشرقی کولمبیا میں ایک ہوائی جہاز کے حادثے میں ایک مقامی سیاست دان سمیت جہاز میں سوار تمام 15 افراد ہلاک ہو گئے۔
سرکاری ایئر لائن سیٹینا نے کہا کہ بیچ کرافٹ 1900 ٹوئن انجن والا ٹربو پروپ طیارہ دوپہر سے پہلے وینزویلا کی سرحد پر واقع کوکوٹا سے اوکانا قصبے کے لیے مختصر پرواز کے لیے روانہ ہوا تھا، تاہم ایئر ٹریفک کنٹرول کا پرواز کے 12 منٹ بعد پہاڑی علاقے میں جہاز سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
ہلاک افراد میں 2 کریو ممبر سمیت ایک کولمبین کانگریس کا نمائندہ بھی شامل تھا، ایئر فورس ذرائع نے بھی طیارے کے تمام مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کی، حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بھارت: مہاراشٹر کے نائب وزیراعلیٰ عملے سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک
ایئر لائن کی طرف سے جاری کردہ مسافروں کی فہرست کے مطابق، قانون ساز ڈیوجینس کوئنٹرو اور ان کی ٹیم کے ارکان کے ساتھ ساتھ مارچ میں ہونے والے انتخابات سے قبل کانگریس کے امیدوار کارلوس سالسیڈو بھی طیارے میں سوار تھے۔
مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کو دکھایا گیا، جس میں اس کی باڈی کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔ جس علاقے میں طیارہ گر کر تباہ ہوا وہ پہاڑی علاقہ ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/Pg94lbj

0 Comments