ایران کی جانب سے کی گئی بڑی کارروائی میں خلیج عمان میں ایک تیل بردار جہاز کو قبضے میں لیا گیا ہے، جہاز میں 6 ملین لیٹر غیر قانونی ڈیزل موجود تھا۔ جہاز کے عملے میں بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے 18 افراد شامل تھے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ جہاز ہرمزگان صوبے کے ساحل کے قریب سوار کیا گیا اور جہاز کے تمام نیویگیشن سسٹمز معطل تھے۔ ایرانی فورسز اکثر خلیج میں ایسے جہازوں کی اطلاع دیتی ہیں جو غیر قانونی طور پر ایندھن منتقل کررہے ہوں۔
رپورٹس کے مطابق ایران میں ریٹیل ایندھن کی قیمتیں دنیا میں سب سے کم ہیں، جس کے باعث اسے دیگر ممالک میں اسمگل کرنا انتہائی منافع بخش ثابت ہوتا ہے۔
امریکا نے و ینز ویلا کے قریب تیل بردار جہاز قبضے میں لے لیا
رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاری ایسے وقت میں 2 دن بعد سامنے آئی ہے جب امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک تیل سے بھرا جہاز ضبط کیا تھا۔
امریکی حکام کا کہنا تھا کہ ضبط شدہ جہاز کا کپتان وینزویلا اور ایران سے تیل منتقل کر رہا تھا، جبکہ 2022 میں امریکی محکمہ خزانہ نے وینزویلا پر ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور اور حزب اللہ سے تعلقات کے الزام میں پابندیوں کی زد میں لے لیا تھا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/V9GXEjK

0 Comments