واشنگٹن (20 دسمبر 2025): امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے غزہ میں اسٹیبلائزیشن فورس کی موجودگی کے حوالے سے پیشکش پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے غزہ معاملے پر تمام متعلقہ ملکوں سے زمین پر موجودگی پر بات کی ہے، تمام متعلقہ ملکوں نے فوج کی موجودگی کے مینڈیٹ اور فنڈنگ میکنزم پر بات کی، پاکستان کے اس معاملے پر آفر کے مشکور ہیں۔
انھوں نے کہا یہ اچھی بات ہے کہ پاکستان کم ازکم اس کا حصہ بننے پر غور کر رہا ہے، غزہ فوج بھیجنے کے معاملے پر کئی سوالات کے جوابات ابھی درکار ہیں، کئی ممالک اسٹیبلائزیشن فورس کا حصہ بننے کے لیے تیارہیں، اگر پاکستان آمادہ ہوتا ہے تو اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
امریکا نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کردیے
مارکو روبیو نے کہا کہ مزید پیش رفت کی کوشش کر رہے ہیں تاہم چند وضاحتیں درکار ہیں، اگلا مرحلہ فلسطینی ٹیکنوکریٹک گروپ کا اعلان کرنا ہے، گورننس کا عمل شروع ہونے سے اسٹیبلائزیشن فورس مضبوط ہوگی، اسی طرح اسٹیبلائزیشن فورس کے لیے ادائیگی اور طریقہ کار طے ہو سکے گا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں حماس اسرائیل پر حملہ کرنے کی پوزیشن میں آ گئی تو امن قائم نہیں ہو سکے گا، علاوہ ازیں، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے لبنان، اسرائیل بات چیت لبنانی حکومت کو مضبوط اور حزب اللہ کو غیر مسلح کرے گی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/lqU4MPT

0 Comments