Header Ads Widget

Responsive Advertisement

روس بھی چاہتا ہے کہ جوہری ہتھیاروں میں کمی ہو، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس یوکرین جنگ میں ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے، روس بھی چاہتا ہے کہ جوہری ہتھیاروں میں کمی کی جائے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وہائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی کے اچھے امکان کی صورت میں میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ امریکا ہفتے کو یورپ میں جنگ بندی مذاکرات میں نمائندہ بھیج سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں۔ ایسے کھیل کھیلتے رہیں گے تو دنیا تیسری عالمی جنگ میں جائے گی۔ ہم یوکرین کی سیکیورٹی میں مدد کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں امریکا کو جتنی عزت اب مل رہی ہے پہلے کبھی نہیں ملی۔

قبل ازیں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ روس ڈالر کے متبادل کی تلاش جاری رکھے گا۔

روسی قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے روس کے خلاف پابندیاں عائد کرتے ہوئے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی اس کرنسی کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے روس کو اس سے علیحدہ کر دیا تو اس وقت روس کو ادائیگیوں کے متبادل پلیٹ فارمز کی تلاش کرنا پڑی۔

سی این این چلانے والے کرپٹ اور نااہل ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

رپورٹس کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے یاد دلایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اقتدار کی دوسری مدت کے دوران اپنے سرکاری بیانات میں بنیادی طور پر ڈالر کے تسلط کو چیلنج کرنے پر برکس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/M689Imn

Post a Comment

0 Comments