یاکوتسک(25 دسمبر 2025): روسی شہر یاکوتسک کا درجہ حرارت منفی 56 ڈگری سیلسیئس تک گرگیا، جس نے ہر شے کو جما کر رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس کے علاقے سائبیریا کو شدید سرد ہواؤں نے لپیٹ میں لے لیا ہے، شہر یاکوتسک میں درجہ حررت نقطہ انجمد سے 56 ڈگری نیچے چلا گیا۔
روسی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت منفی 56 ڈگری سے زیادہ ہے، یہ دنیا کا سرد ترین مقام ہے، ویسے تو اس شہر میں منفی 40 ڈگری معمول کی بات ہے لیکن زمین کے سرد ترین شہر یاکوتسک میں رواں موسم سرما غیر معمولی ثابت ہو رہا ہے۔
روسی محمکہ موسمیات نے درجہ حرارت منفی 60 ڈگری تک گرنے کی پیشگوئی کردی ہے، ساڑھے تین لاکھ آبادی والے اس شہرکے مکین سخت موسمی حالات کا سامنا کرنے کیلئے خصوصی انتظام کرتے ہیں۔
دوسری جانب روس کے دارالحکومت ماسکو میں 23 اور 24 دسمبر کی درمیانی رات درجہ حرارت منفی 15.7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ ماہرین موسمیات نے اس رات کو رواں موسم سرما کی سرد ترین رات قرار دیا ہے۔
روسی ہائیڈرو میٹرولوجیکل سینٹر کے مطابق 22 اور 23 دسمبر کی درمیانی رات کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، سینٹر کے مطابق ماسکو میں اس کے بعد رات کو درجہ حرارت بڑھے گا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/1AWe6t0

0 Comments