بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی رہنما اور سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کو طبیعت ناساز ہونے پر ڈھاکا کے اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیرِاعظم بیگم خالدہ ضیاء کی میڈیکل ٹیم کے رکن اور ذاتی معالج پروفیسر اے زیڈ ایم زاہد حسین نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ فیصلہ ان کے علاج کے لیے تشکیل شدہ میڈیکل بورڈ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔
ذاتی معالج کے مطابق سابق وزیر اعظم کو میڈیکل بورڈ کے مشورے پر کئی اہم ٹیسٹوں کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے، ٹیسٹ رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد بورڈ اگلے اقدامات کا فیصلہ کرے گا۔
بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا بری
واضح رہے کہ سابق بنگلا دیشی وزیرِ اعظم کو اس سے قبل 15 اکتوبر کو معمول کے طبی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تھا، جہاں ضروری ٹیسٹوں کے بعد اگلے دن انہیں گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔
بنگلادیشی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ کئی برسوں سے متعدد پیچیدہ بیماریوں کا سامنا ہے، جن میں گٹھیا (آرتھرائٹس)، ذیابیطس، گردوں کے مسائل، پھیپھڑوں کی تکالیف اور آنکھوں کے امراض شامل ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/RCX9JGh

0 Comments