برطانیہ میں والدہ کا معاشقہ چھپانے کے لیے دو پاکستانی نوجوانوں کے قتل کی مجرمہ ٹک ٹاکر مہک بخاری کی سزا میں کمی کردی گئی۔
دو پاکستانی نوجوانوں کو روڈ حادثے میں ہلاک کرنے کے الزام میں قید کاٹنے والی پاکستانی نژاد ٹک ٹاکر مہک بخاری نے عدالت میں اپنی سزا کم کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
مہک بخاری ستمبر 2023 سے اپنی والدہ نسرین بخاری کے ساتھ جیل قید میں ہیں، ٹک ٹاکر کو 31سال 8ماہ، ان کی والدہ کو 26 سال 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ عدالت نے قرار دیا کہ جج نے سزا کا فیصلہ سناتے وقت ملزمہ کی عمر اور ناپختگی کو مد نظر نہیں رکھا۔
یاد رہے کہ فروری 2022 میں مہک بخاری، اس کی ماں نسرین بخاری اور پانچ دیگر افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے ثاقب حسین اور ہاشم اعجازالدین کو ایک پارکنگ لاٹ میں آخری ملاقات” کے بہانے بلایا تاکہ رقم واپس کی جاسکے مگر اصل منصوبہ کچھ اور تھا۔
مہک بخاری اور ان کی والدہ نسرین بخاری کو عدالت میں پیش کرتے وقت پولیس نے بتایا تھا کہ ٹک ٹاکر مہک بخاری کی والدہ 45 سالہ نسرین بخاری کا معاشقہ نوجوان ثاقب حسین سے تھا، مگر بعد ازاں ٹک ٹاکر کی والدہ تعلقات ختم کرنا چاہتی تھیں لیکن نوجوان ایسا نہیں چاہتا تھا۔
مزید پڑھیں : ٹک ٹاکر مہک بخاری اور اس کی والدہ کو کتنی سزا سنائی گئی تھی؟
پولیس کے مطابق نوجوان کی جانب سے تعلقات ختم نہ کرنے اور شادی شدہ خاتون کو بدنام اور بلیک میل کرنے کی دھمکیاں دیے جانے کے بعد ٹک ٹاکر نے والدہ کی جانب سے مدد مانگنے پر نوجوان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/5CBIHQ8

0 Comments