لندن(24 اکتوبر 2025): برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور ملکہ نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لِیو سے ملاقات کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 23 اکتوبر کو ویٹیکن سٹی کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ نے پوپ لیو چہاردہم کے ساتھ سسٹین چیپل میں ایک بین المذاہب دع کے دوران دعا میں شرکت کی۔
یہ تقریب پاپائی جوبلی 2025 کی تقریبات کا حصہ تھی جس میں بادشاہ نے بطور سربراہ چرچ آف انگلینڈ تاریخی طور پر پوپ کے ساتھ مل کر دعا کی۔
کیتھولک چرچ اور چرچ آف انگلینڈ کی ایک ساتھ دعائیہ تقریب تاریخ کا حصہ ہے، 500 برس میں یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ کے تخت پر براجمان بادشادہ نے ایسی دعائیہ تقریب میں شرکت کی ہو، 1534 میں انگلینڈ کے بادشاہ ہنری ہشتم نے روم سے تعلق توڑ لیا تھا۔
ایبی آف سینٹ پال میں بادشاہ چارلس کے لیے سونے کے خصوصی تخت کا اہتمام کیا گیا، دعائیہ تقریب میں بھی کیتھولک اور انگلیکن چرچز کے عناصر شامل کیے گئے۔
یہ تقریب اس لحاظ سے تاریخی قرار دی جا رہی ہے کہ پچھلی بار کوئی برطانوی فرمانروا پوپ کے ساتھ دعا میں شریک تقریباً 500 سال قبل ہوا تھا جب 16ویں صدی میں مذہبی تقسیم کے باعث انگلینڈ نے کیتھولک چرچ سے علیحدگی اختیار کی تھی۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/mG4l52q

0 Comments