Header Ads Widget

Responsive Advertisement

غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد اسرائیل کا جنگ بندی کے نفاذ پر پھر سے عملدرآمد کا اعلان

(20 اکتوبر 2025): غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد اسرائیل نے جنگ بندی کے نفاذ پر پھر سے عمل درآمد کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد جنگ بندی کے نفاذ پر پھر سے عملدرآمد کا اعلان کردیا۔

غزہ امن معاہدے کے بعد اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی کارروائی میں 45 فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیلی فوج نے غزہ میں 120 راکٹ حملے کیے اور شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق قطر میں امن معاہدہ کے بعد سے اسرائیل اب تک ستانوے فلسطینی شہید اور 230 کو زخمی کر چکا ہے۔

الجزیرہ کا کہنا ہے جنگ بندی کے باوجود صیہونی فوج نے غزہ میں حماس کے درجنوں اہداف پر راکٹ حملے کیے، حماس کا بہانہ بنا کر شہری آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔

الجزیرہ کے مطابق خان یونس میں بے گھر افراد کے خیموں اور نصیرات کیمپ پر بھی بم برسائے، اسرائیلی فوج کا الزام ہے پہلے حماس نے حملہ کیا، جس جوابی کارروائی کی تاہم حماس نے اسرائیلی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بہانے تراش رہا ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/Yrtg9qM

Post a Comment

0 Comments