تائیوان: سانائے تاکائچی جاپان کی نئی وزیراعظم منتخب ہو گئیں، تاکائچی پہلی خاتون ہیں جو جاپان کی وزیراعظم بنی ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 465 ارکان پارلیمنٹ میں سے 237 نے سانائے تاکائچی کو ووٹ دیا، تاکائچی کو وزیراعظم منتخب ہونے کے لیے 465 میں سے 233 ارکان کا ووٹ چاہئے تھا۔
رپورٹس کے مطابق سانائے تاکائچی ایک سابقہ ٹی وی اینکر ہیں اور ماضی میں ایک میوزک بینڈ میں ڈرمز بجاتی رہی ہیں، انہوں نے سنہ 1993 میں جاپانی سیاست میں قدم رکھا اور بطور آزاد اُمیدوار ایوانِ زیریں کی نشست جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔
رپورٹس کے مطابق انہوں نے 1992 میں اپنے پہلے پارلیمانی الیکشن میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا مگر وہ ناکام رہیں، ایک سال بعد آزادانہ حیثیت میں رکن اسمبلی منتخب ہو کر انہوں نے سنہ 1996 میں ایل ڈی پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد سے وہ 10 بار رکن اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔
ہمارے جوہری اثاثے تباہ کرنے کے خواب دیکھتے رہو، خامنہ ای
انہیں صرف ایک بار انتخابی سیاست میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پارٹی کی متحرک قدامت پسند آوازوں میں سے ایک کے طور پر شہرت حاصل کی، وہ اعلیٰ حکومتی عہدوں پر بھی فائز رہ چکی ہیں جن میں وزیر برائے اقتصادی تحفظ، تجارت و صنعت، داخلہ اور مواصلات شامل ہیں۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/WIpMgn6

0 Comments