نیویارک شہر کا ڈیموکریٹک میئر بننے کے امیدوار زہران ممدانی کا بڑا بیان سامنے آیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ وہ منتخب ہوئے تو پولیس کو حکم دیں گے کہ نیتن یاہو کو نیویارک آنے پر حراست میں لے لیا جائے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے ممکنہ میئر زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ظاہر کرے گا کہ نیویارک عالمی قوانین پر عمل کرتا ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ممدانی نیویارک میئر بننے میں کامیاب ہوجائیں گے، ٹرمپ نے انکی ممکنہ جیت کا سبب عوام کی بغاوت سے تعبیر کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نیویارک کے میئر کے لئے انتخابات 4 نومبر کو ہوں گے، جس میں ڈیموکریٹک ممدانی کا مقابلہ ری پبلکن کرٹیس سیلوا اور آزاد امیدواروں سابق گورنر اینڈریو کومو اور میئر ایریک ایڈمز سے ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاوس میں عشائیہ پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے نیویارک کیلئے نامزد مئیر ظہران ممدانی سے متعلق سوال کیا گیا تھا۔
صحافی نے پوچھا ممدانی نے کہا اگر آپ نیویارک آئے تو گرفتار کر لئے جائیں گے، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ڈیموکریٹک میئر کے نامزد امیدوار ظہران ممدانی کی جانب سے گرفتاری کی دھمکی کو ”احمقانہ”قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا تھا کہ مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں، صدر ٹرمپ فوری بولے میں ان کو باہر نکال لوں گا، نیتن یاہو نے کہا میں نیویارک صدرٹرمپ کیساتھ جاؤں گا پھر دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/CbsVYrk

0 Comments