Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ٹرمپ نے پیوٹن سے اپنی مایوسی کا کھل کر اظہار کر دیا

چیکرز (19 ستمبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے معاملے پر روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے اپنی مایوسی کا کھل کر اظہار کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانیہ کے سرکاری دورے کے دوران وزیر اعظم اسٹارمر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین جنگ کو ختم نہ کرنا سب سے بڑی مایوسی ہے۔

مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی اتحادیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ پیوٹن کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلیے روسی تیل خریدنا بند کریں تاہم انہوں نے ماسکو کے خلاف مزید یکطرفہ اقدامات سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے اگست میں الاسکا میں روسی ہم منصب کے ساتھ اہم ملاقات کی تھی اور روس کی طرف جھکاؤ سے اتحادیوں کو پریشان کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ جن تنازعات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہوں ان میں سب سے آسان صدر پیوٹن کے ساتھ میری دوستی کی وجہ سے ہوگا لیکن انہوں نے مجھے بہت مایوس کیا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ پیوٹن نے واقعی مجھے مایوس کیا ہے، بہرحال روس اور یوکرین کا معاملہ حل ہو جائے گاا۔

برطانوی وزیر اعظم نے خود کو ٹرمپ اور یورپی اتحادیوں کے درمیان ایک پل کے طور پر پیش کیا، خاص طور پر یوکرین جنگ کے حوالے سے تاکہ امریکی رہنما سے کیف کیلیے مزید مدد حاصل کی جا سکے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/89O4NaY

Post a Comment

0 Comments