ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سمرکیمپ کی 27 لاپتہ لڑکیوں کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔
امریکی میڈیا نے بتایا کہ سیلاب کے باعث کیئر کاؤنٹی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، سمرکیمپ کی 27 لاپتہ لڑکیوں کی موت کی تصدیق کردی گئی، ہلاک ہونے والوں میں کیمپ کا عملہ بھی شامل ہے، ریاست بھر میں 28 بچوں سمیت 89 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
سیلاب کے بعد 10 لڑکیاں اور ایک کونسلر سمیت 41 افراد تاحال لاپتہ ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر، کشتیاں اور ڈرونز استعمال کیے جارہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ٹیکساس کو آفت زدہ قرار دے رکھا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
ٹرمپ نے ٹیکساس ریاست کو آفت زدہ قرار دے دیا، ہلاکتیں بڑھ گئیں
دریں اثنا ٹیکساس میں ہلاکت خیز سیلاب کے بعد اسٹاف کی کمی پر تحقیقات کا مطالبہ سامنے آگیا ہے، سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر نے انسپکٹرجنرل کو اس حوالے سے خط لکھا ہے۔
چک شومر نے کہا ہے کہ قومی موسمیاتی سروس کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں، کیا اسٹاف کی کمی سے وارننگ میں تاخیر یا درستگی میں کمی آئی؟ ٹیکساس میں فلیش فلڈ سے 91 افراد ہلاک ہوئے، 28 بچے بھی شامل ہیں۔
امریکی میڈیا نے کہا کہ نیشنل ویدر سروس کا سان انتونیو دفتر بھی عملے کی کمی کا شکار ہے، سیلاب کے دوران وارننگ کوآرڈینیٹر کی نشست خالی تھی، ٹرمپ نے وفاقی کٹوتیوں سے ہلاکتوں کے تعلق کو مسترد کردیا ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارش سے تباہی؛ 50 شہری ہلاک، کئی لاپتا
from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/RiqoATN
0 Comments