Header Ads Widget

Responsive Advertisement

محرم کے جلوس کے دوران 170 فٹ بلند تعزیہ 11 ہزار وولٹ کی تاروں پر جاگرا، ویڈیو

محرم کے جلوس کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، 170 فٹ بلند تعزیہ اچانک 11 ہزار وولٹ کی لائن پر جاگرا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں اتور کو ضلع لکھیم پور کھیری میں محرم کا جلوس نکالا جارہا تھا کہ اس دوران 170 فٹ اونچا تازیہ بجلی کے پول پر گرگیا جس سے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی، بھرے مجمع میں تعزیہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور 11,000 وولٹ کی پاور لائن پر گرا۔

محروم کے جلوس کے لیے جمع ہونے والے سینکڑوں افراد تعزیے کو گرتا دیکھ کر خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے اور ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔

تعزیے کے گرنے کا یہ واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا، ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مذکورہ تعزیہ اچانک گرنے سے پہلے ایک طرف جھک جاتا ہے۔

دریں اثنا بلیا کے ایک گاؤں میں تعزیہ کے جلوس کے دوران بجلی کے تار کاٹنے پر مبینہ طور پر کچھ افراد کی جانب سے حملہ کرکے چار افراد کو زخمی کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی شب اس وقت پیش آیا جب تعزیہ جلوس کے بعد واپس آرہے تھے۔ انہیں روکا گیا اور دوسری کمیونٹی کے افراد نے لاٹھیوں اور سلاخوں سے حملہ کیا، زخمیوں کی شناخت محمد انتظار، نوشاد انصاری، عرش محمد اور ٹیپو انصاری کے نام سے ہوئی ہے۔



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/z2cR97x

Post a Comment

0 Comments