Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ایران کیخلاف اہم مرحلہ مکمل کرلیا مہم ابھی ختم نہیں ہوئی، سربراہ اسرائیلی فوج

اسرائیل کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف اہم مرحلہ مکمل کرلیا مہم ابھی ختم نہیں ہوئی۔

ایران کےخلاف جنگ میں سیزفائر کے اعلان کے بعد اسرائیلی فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا کہ ایران کیخلاف مہم نئے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، مہم کا ایک اہم مرحلہ مکمل ہوا مگر مکمل خاتمہ نہیں ہوا۔

iran israel تمام خبریں

اسرائیلی فوجی سربراہ نے کہا کہ نئے مرحلے کی بنیاد گزشتہ کامیابیوں پر رکھی گئی ہے، اب توجہ غزہ پر ہے، حماس کے خاتمے پر کام جاری ہے۔

دریں اثنا سی این این کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور انھوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے، ٹرمپ نے نیتن یاہو سے سخت لہجے میں ٹیلی فون پر بات کی ہے۔

ایران کا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

سی این این نے بتایا کہ صدرٹرمپ نے نیتن یاہو سے گفتگو میں دو ٹوک الفاظ میں سخت مؤقف دیا، ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد ایران پر اسرائیل کے شدید حملے پر بات کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے فون کے بعد نیتن یاہو کو سمجھ آگئی کہ ایران پر مزید حملے مہنگے پڑینگے، اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد پہلے ہی گھنٹے میں ایران میں 3 مقامات پر بمباری کی تھی۔

اسرائیل نے جنگ بندی سے قبل ہدف بناکر ایران کے کتنے جوہری سائنسدانوں کو شہید کیا؟



from ARY News Urdu- International- عالمی خبریں https://ift.tt/fv7r84O

Post a Comment

0 Comments